لیہ( نمائندہ لیہ ٹی وی)ایس پی انویسٹی گیشن ملک محمد اصغر اولکھ کی زیر صدارت ضلعی دفتر پولیس میں ڈسٹرکٹ سٹینڈ نگ بورڈ کا انعقاد ، ممبران بورڈڈی ایس پی انویسٹی گیشن شوکت علی ،ڈی ایس پی صدر بھی ان کے ہمراہ تھے ،فرسٹ تبدیلی تفتیش بورڈ میں پیش کردہ درخواستوں پر کاروائی عمل میں لائی گئی ،شہریوں نے قتل ،لڑائی جھگڑا ،زیادتی ،قبضہ و دیگر مقدمات کی تبدیلی تفتیشی سے متعلق درخواستیں گزاری ،چیئر مین بورڈملک محمد اصغر اولکھ کا کہنا ہے کہ فرسٹ تبدیلی تفتیش بورڈ میں پیش کردہ درخواستوں پر میرٹ پر کاروائی عمل میں لائی جاتی ہے ،قانونی تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے معیاری تفتیش عمل میں لائی جاتی ہے ،ہر ممکن کوشش ہوتی ہے کہ کسی کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی نہ ہو اور مظلوم کی حق رسی ہو ،انصاف کا بو ل بالا ہو۔

