لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات کی روشنی میں عوامی مسائل کے فوری حل اور براہِ راست ریلیف کی فراہمی کے لیے ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کی شکایات اور مسائل فرداً فرداً سنے اور متعلقہ محکموں کو موقع پر ہی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے مسائل کا بروقت حل حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں تمام ضلعی افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عوامی شکایات کے فوری ازالے کو یقینی بنائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ کھلی کچہریوں اور اوپن ڈور پالیسی کے تحت عوام کو براہِ راست ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی

