لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی)ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کے مسائل موقع پر حل کئے جا رہے ہیں۔ ڈی سی آفس کے علاوہ دیگر محکموں کے افسران کو بھی پابند کیا گیا ہے کہ وہ شہریوں کے لئے وقت مقرر کریں تاکہ ان کو دفاتر کے چکر نہ لگانا پڑیں اور ان کی شکایات کا فوری ازالہ ہو سکے۔ ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر متعدد شہریوں کی درخواستیں سنیں اور متعلقہ محکموں کو احکامات جاری کئے۔

