لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی)حکومت پنجاب نے سالانہ ترقیاتی پروگرام 2025-26 کے لئے 11 نئے منصوبوں کی منظوری دی ہے۔ ان منصوبوں پر 6 ارب 30 کروڑ روپے سے زائد لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ یہ بات ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد اسحاق کھیرانی نے ایک ملاقات میں بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے اعلان کردہ میڈکل کالج کے قیام کا منصوبہ منظور کیا گیا ہے جس کے لئے 5 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حیات ڈسٹی کی ری ہیبیلیٹیشن کی سکیم کے لئے 50 کروڑ روپے کی لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ نے بتایا کہ دیگر سکیموں میں میٹل سڑکوں، کورٹ روم، رہائش گاہیں، ایس پی انوسٹی گیشن کے دفاتر، سرکٹ ہاؤس کی تعمیر و مرمت،سہوت سنٹر کے ریکارڈ روم، چوبارہ کے ڈیزرٹ ریزارٹ کی اپگریڈیشن کی سکیمیں شامل ہیں۔