لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی)بسلسلہ آمد محرم الحرام ، ڈی پی او لیہ محمد علی وسیم کی زیر صدارت امن کمیٹی کا اجلاس ، میٹنگ کا مقصد امن کمیٹی ممبران کے ساتھ مل کر لائحہ عمل تیار کرنا ہے ،امن کمیٹی اور پولیس کا مثالی تعاون پر امن معاشرے کےلئے از حد ضروری ہے، علما کرامء ،ذاکرین حضرات بھائی چارے ،مذہبی روا داری اور فرقہ ورانہ ہم آہنگی کے فروغ کےلئے کردار ادا کریں۔ڈی پی او لیہ تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کی آمد کے سلسلہ میں ڈی پی او لیہ محمد علی وسیم کی زیر صدارت ضلعی دفتر پولیس میں امن کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا،ضلعی امن کمیٹی ممبران ،ڈی ایس پیز ،ایس ایچ او ز تھانہ جات نے میٹنگ میں شرکت کی ،ڈی پی او لیہ محمد علی وسیم نے امن کمیٹی ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میٹنگ کا مقصد امن کمیٹی ممبران کے ساتھ مل کر لائحہ عمل تیار کرنا ہے ،امن کمیٹی اور پولیس کا مثالی تعاون پر امن معاشرے کےلئے از حد ضروری ہے، ہم سب نےساتھ مل کر چلنا ہے تا کہ شر پسند عناصر اپنے مذموم اور نا پاک عزائم میں کامیاب نہ ہو سکے،انہوں نے مزید کہا کہ محرم الحرام امن وامان کے حوالے سے بہت حساس اور اہم ہے ۔عشرہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کو برقرار رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔اس مقصد کےلئے لیہ پولیس پر عزم ہے، علما کرامء ،ذاکرین حضرات بھائی چارے ،مذہبی روا داری اور فرقہ ورانہ ہم آہنگی کے فروغ کےلئے اپنا کردار ادا کریں ،امن کمیٹی ممبران نے اس سلسلہ میں اپنی تجاویز بھی پیش کیں اور عشرہ محرم الحرام کے دوران قیام امن کےلئے لیہ پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کی یقینی دہانی کاروائی گئی ۔