لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی ہدایت پر ضلع بھر میں غیر قانونی پیٹرول پوائنٹس اور گیس ریفلنگ دکانوں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔ سول ڈیفنس آفیسر محمد توقیر عباس نے بتایا کہ لیہ سٹی میں دو غیر قانونی ایل پی جی گیس ریفلنگ دکانوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں دکانوں کو سربمہر کر دیا گیا ہے اور ایف آئی آر کے اندراج کے لئے تھانہ سٹی کو درخواست دے دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی پیٹرول پوائنٹس اور گیس ریفلنگ دکانیں جہاں کسی قسم کے حفاظتی آلات اور انتظامات نہ ہوں انسانی جان اور مال کے لئے خطرہ ہیں اور ان کے خلاف بھرپور کارروائی جاری رہے گی

