لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ستھرا پنجاب پروگرام اور گرین پنجاب کے لئے تحصیل سطح پر بھی اقدامات میں تیزی آگئی۔ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی ہدایات تحصیل چوبارہ کی مرکزی شاہراہ کو صاف ستھرا اور گرین بنانے کے لئے اقدامات جاری ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ ثنا اللہ ہنجرا کی زیر نگرانی عملہ میونسپل کمیٹی نے چوبارہ شہر کی صفائی ستھرائی اورگرین بیلٹ پر لگائے گئے پودوں اور گھاس کو بلا ناغہ پانی لگانے میں مصروف عمل ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ ستھرا پنجاب مہم کے حوالے سے شہر کی صفائی ستھرائی اولین ترجیح ہے جس پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام اپنے شہر کو صاف ستھرا اور گرین رکھنے میں تحصیل انتظامیہ سے بھرپور تعاون کریں

