لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے ویژن کے مطابق تل اور کپاس کی بہتر نگہداشت کے حوالے سے سرکل شاہ پور، چک نمبر 127 ٹی ڈی اے میںمقامی زمیندارکے ڈیرہ پر سیمینار کا انعقاد کیاگیا۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع لیہ محمد طلحہ شیخ نے اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومتی پالیسیوں کسان کارڈ، گرین ٹریکٹرز اور کپاس و تل کی نگہداشت کے حوالے سے کسانوں کو آگاہی دی۔شمشاد حسین زراعت آفیسر شاہ پور نے تل کی پیداواری ٹیکنالوجی سے آگاہ کیااور کاشتکاروں کے سوالات کے جواب دیے۔ میزبان کاشتکار حاجی سلیمان جوتہ، ملک خدا بخش جوتہ ، ثناءاللہ ودیگرنے اس موقع پر محکمہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا ۔اس موقع پر کثیر تعداد میں کاشتکاروں نے شرکت کی۔

