لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)وزیر اعلیٰ پنجاب کی سپیشل افراد کے لیے فلیگ شپ پروگرام کی تقریب ضلع کونسل ہال میں منعقد ہوئی۔تقریب میںر ہنماپاکستان مسلم لیگ ن عابدانوار علوی ،ڈپٹی ڈائریکٹرسوشل ویلفیئرصائمہ سیماب،اسسٹنٹ ڈائریکٹرزسوشل مخدوم جاوید عباس،شہریار شاہد،ڈسٹرکٹ آفیسرماری سٹوپس نوید ظفر سمرائ،نرہت یاسمین ایڈووکیٹ ودیگرموجودتھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رہنماپاکستان مسلم لیگ ن عابدانوار علوی نے کہاکہ وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پرصوبہ بھر میں1ارب روپے کی زائد لاگت سے خصوصی افراد میں ان کی زندگیوں کو آسان بنانے کے لیے معاون آلات دیے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ خصوصی افراد کو معاشرے کے دیگر طبقات کے ہم پلہ بناناایک عظیم انسانی خدمت ہے ۔ڈپٹی ڈائریکٹرسوشل ویلفیئرصائمہ سیماب نے کہاکہ سپیشل افراد ہمارے معاشرے کااہم اکائی ہیں جنہیںحکومت پنجاب خصوصی درجہ دے کر ان میں معاون آلات فراہم کررہی ہے۔تقریب کے آخر میں خصوصی افراد و بچوں میں وہیل چیئر،واکرز،سفیدچھڑی،سماعت کے آلات ودیگرمعاون آلات تقسیم کیے گئے۔

