لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیومحمدشاہدملک کی زیرصدارت اوورسیز پاکستانیز کمیٹی کا اجلاس منعقدہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرمحبوب اقبال ہنجرا، ڈی ایس پی محمدحیات،ڈپٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی رانامحمدبلال اور متعلقہ افسران کے علاوہ درخواست گزار اوور سیز پاکستانیز نے شرکت کی۔اجلاس میں چھ کیس پیش کیے گئے جس پر سماعت کی گئی ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیومحمدشاہدملک نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز کے مسائل کو حل کرنے کے لیے یہ فورم بنایا گیا ہے اس لیے اُن کے مسا ئل ترجیحی بنیادوں پرحل کیے جائیں متعلقہ افسران اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کوفوری حل کرے۔
