لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی )ایڈیشنل سیکرٹری (ایڈمن) سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ساؤتھ پنجاب ملتان چوہدری ضیغم نواز نے گورنمنٹ ہائی سکول کوٹ سلطان اور ایونٹس انٹرنیشنل سکول کوٹ سلطان کا معائنہ کیا۔انہوں نے اس موقع پر سکول میں موجود طلبہ کے لیے مختلف سہولیات انرولمنٹ، صفائی ستھرائی، صاف پانی اور ٹری پلانٹیشن کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں ںے گورنمنٹ ہائی سکول کوٹ سلطان میں کلاس ششم میں ایک بچے کا داخلہ بھی کیا۔ایڈیشنل سیکرٹری نے پودا لگا کر سکول انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ ادارہ ھذا کی تعداد کے ساتھ ساتھ پلانٹیشن اور گورنمنٹ کے باقی تمام انیشیٹوز کو اچھے انداز میں مکمل کریں۔ انہوں نے باقاعدہ سکول کے حوالے سے لاگ بک میں اپنے قیمتی الفاظ درج کیے جن میں ادارہ ہذا کے سٹاف،رئیس مدرسہ ریاض حسین، گلشیر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری محمد رضوان کی کاوشوں کو سراہا۔ اسی طرح ایونٹس انٹرنیشنل سکول میں بچوں نے سائنسی اور ثقافتی حوالے سے ماڈل پیش کیے جس کو ایڈیشنل سیکرٹری سکول نے بے حد سراہا۔ اور اپنے وزٹ کے دوران لیہ کے پبلک، پرائیویٹ سکولز میں موجود تعلیمی اور دوسری سہولیات کے ساتھ ساتھ معیار تعلیم کو سراہا۔
