لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی )ضلعی انتظامیہ نے عید الضحیٰ کے سلسلہ میں قربانی کے جانوروں کی خرید وفروخت کے سلسلہ میں 5 سیل پوائنٹس نوٹیفائی کر دئے ہیں۔ سیل پوائنٹس مویشی منڈی چوک اعظم، خالی پلاٹ نزد ریسکیو 1122 کروڑ، عقب سپوٹس سٹیڈیم فتح پور، پرانی بدھ منڈی لیہ اور چک نمبر 122 ٹی ڈی اے حافظ آباد کروڑ روڈ لیہ شامل ہیں۔ اس سلسلہ میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
