لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)تحصیل کروڑ کے نواحی علاقے ٹبی خورد میں ٹریکٹر ٹرالی کا ٹائر اچانک نکلنے کے باعث ٹرالی بے قابو ہو گئی، جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہو گئے۔ حادثے کی بنیادی وجہ غفلت اور ناقص دیکھ بھال بتائی جا رہی زخمیوں میں 25 سالہ نبیلہ زوجہ عامر حسین اور 21 سالہ سمیعہ بتول دختر ممتاز حسین کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال کروڑ منتقل کر دیا گیا، جبکہ 23 سالہ فرزانہ دختر ممتاز حسین اور 19 سالہ رجب علی ولد محمد اسلم کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی۔
