لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)لیہ کے علاقے عیدگاہ روڈ پر ہائی وے آفس کے قریب دو تیز رفتار موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔ حادثے کی وجہ تیز رفتاری اور غفلت بتائی گئی ہے۔زخمیوں میں 17 سالہ احمد منصور ولد مشکور حسین اور 45 سالہ محمد اسماعیل ولد نور محمد شامل ہیں۔ دونوں کو سر پر چوٹیں آئیں اور انہیں فوری طور پر ضلعی ہیڈ کوارٹر اسپتال لیہ منتقل کر دیا گیا۔