لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)لیہ کے علاقے کوٹ سلطان، جنڈ والا پیر جگی روڈ پر تیز آندھی کے باعث دو سولر پلیٹیں اُڑ کر دو افراد پر جا گریں۔ دونوں افراد اس وقت اپنے گھر کی چھت پر سولر پلیٹیں چیک کر رہے تھے۔زخمیوں میں ایک شخص کے سر پر کٹ لگا جبکہ دوسرے کے چہرے پر زخم آئے۔ ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور دونوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال کوٹ سلطان منتقل کر دیا۔