لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)تحصیل کروڑ کے علاقے راجن شاہ دربار کے قریب آسمانی بجلی گرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں 65 سالہ ذوالفقار ولد اللہ دیوا جاں بحق ہو گئے جبکہ 25 سالہ اظہر ولد مشوق شدید متاثر ہوئے اور کم فشارِ خون کا شکار پائے گئے۔ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق شخص کی لاش اور متاثرہ مریض کو ٹی ایچ کیو اسپتال کروڑ لعل عیسٰن منتقل کیا۔