لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)عیدگاہ روڈ پر ہائی وے آفس کے قریب دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تیز رفتاری اور لاپرواہی کے باعث تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔ حادثے میں دونوں زخمیوں کو سر پر گہری چوٹیں آئیں، جنہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیہ منتقل کر دیا گیا۔زخمیوں میں احمد منصور ولد مشکور حسین عمر 17 سال اور محمد اسماعیل ولد نور محمد، عمر 45 سال کے طور پر شناخت ہوئی ہے، دونوں کا تعلق عیدگاہ لیہ سے ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعدڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا۔
