لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی)تھانہ صدر پولیس کی منشیات فروشوں اور اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کامیاب کاروائی ،60 لیٹر لہن ،60 لیٹر شراب ،آلات کشید اور چالوبھٹی شراب برآمد ،اسلحہ ناجائز رائفل7MMبھی برآمد ،ایس ایچ ا و محمد ہشام کی زیر نگرانی تھانہ صدر پولیس کے اےا یس آئی محمد عمران نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے بد نام زمانہ منشیات فروش طارق عزیز اور سجاد کو گرفتار کر لیا ،منشیات فروش طارق عزیز سے 60 لیٹر شراب ،60 لیٹر لہن ،آلات کشید شراب اور چالو بھٹی شراب کی برآمد ہوئی جبکہ ملزم سجا د کے قبضہ سے اسلحہ ناجائز رائفل 7MMمعہ راؤند برآمد ہوئے ،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات کا اندراج کر لیا گیا ،محمد ہشام ایس ایچ او تھانہ صدر کا کہنا ہے کہ جرائم کے خاتمہ کےلئے بھر پور پولیس کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔
