لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی)محکمہ زراعت توسیع کے زیر اہتمام تل اور کپاس کی بہتر نگہداشت کے لئے ایک روزہ ٹریننگ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔سیمینار سے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع لیہ شیخ عاشق حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب نے کسان کارڈز فیز دوئم میں کاشتکاروں کو بہت زیادہ سہولیات فراہم کی ہیں ڈیلرز کو سختی سے ہدایت کی گئی ہیں کہ وہ کاشتکاروں سے کسی قسم کی کوئی کٹوتی نہ کریں۔ ڈاکٹر فیاض انگڑا سینیئر سائنٹسٹ ایگرانومی ریسرچ انسٹیٹیوٹ نے کہا کہ کپاس کی فصل کو پانی کا سوکا نہ آنے دیں موجودہ ہیٹ ویو میں آبپاشی کا وقفہ کم کر دیں۔محمد طلحہ شیخ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع لیہ نے کہا کہ کسان کارڈز کے زریعے کاشتکاروں کو کھاد بیج اور پیسٹ سائیڈ کے لئے رقم فراہم کی جا رہی ہے بلکہ کاشتکار بیس فیصد رقم سے ڈیزل خرید اور تیس فیصد رقم نقد نکلوا سکتے ہیں ۔ محمد وسیم شہزاد اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن لیہ نے کہا کہ سپرے ھمیشہ کیڑے معاشی نقصان کی حد پر کریں کوشش کریں کہ پہلے ھمیشہ نول اور سافٹ پیسٹی سائڈ کا استعمال کریں نیز اگیتی کپاس پر ڈسکی کاٹن بگ کا حملہ پایا گیا ہے ، اسکو محکمہ زراعت توسیع کے عملے سے مشورے کے بعد کنٹرول کریں۔شائستہ قسور سینیئر زراعت آفیسر لیہ نے کہا کہ تلوں کی فصل ایکسپورٹ ھوتی ھے لہذا ایکسپورٹ کوالٹی پیدا کرنے کے لیے فصل میں فاسفورسی کھادیں اور سلفر کا استعمال ضرور کریں۔ اس موقع پر کثیر تعداد میں کاشتکاروں اور محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف نے شرکت کی۔

