لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پرمحکمہ زراعت توسیع لیہ کے زیر اہتمام کپاس اور تل کی بہتر پیداوار کے لیے سیمینار منعقدہوا۔تقریب سے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع لیہ محمد عاشق حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کپاس کی وسط اپریل کاشت میں چھدرائی لازمی کریں چھدرائی نہ صرف پودوں کی بہتر نشو و نما میں اہمیت رکھتی ہے بلکہ پھلدار شاخوں میں اضافہ کا باعث بنتی ہے جس سے بھرپور پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے، دوسرا چھدرائی سے فصل کپاس میں ہوا کا بہتر گزر کیڑوں کے کنڑول میں مددگار ثابت ہوتی ہے ۔محمد طلحہ شیخ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع لیہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت پنجاب لیہ میں تلوں کی بہتر اور ایکسپورٹ کوالٹی پیدا کرنے کے لیے ماڈل فارم بنانے جا رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ کاشتکار کپاس اور تل کے بیج کو دوائی لگا کر کاشت کریں، نیز بوقت بجائی فاسفورسی کھادیں ضرور استعمال کریںجبکہ کسی بھی قسم کا مشورہ کے لیے اپنے متعلقہ یونین کونسل کے فیلڈ اسسٹنٹ یا زراعت آفیسر توسیع کے دفتر رجوع کریں۔سیمینار میں کثیر تعداد میں کاشتکاروں نے شرکت کی۔
