لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل شبیر احمدڈوگر کی زیرصدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کااجلاس منعقدہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز نور محمد،ثنااللہ ہنجرا،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس موجودتھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل شبیر احمدڈوگرنے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پرصارفین کو بھر پورریلیف کو یقینی بنانے کیلئے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس متحرک انداز میں کام کریں سرکاری نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔انہوںنے کہاکہ ناجائز منافع خوروں اور ملاوٹ مافیا سے کوئی رعایت نہ برتی جائے قانون شکن عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔اے ڈی سی جی نے کہاکہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مارکیٹوں کے معائنہ تیز کریں نان و روٹی، سبزی ، پھل ودیگراشیاءضروریہ کی قیمت فروخت،وزن ،تاریخ اختتام کو لازمی چیک کریں اور ریٹ لسٹ کی واضح جگہ آویزاں ہونے کو بھی چیک کریں۔

