لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو لیہ محمد شاہد ملک نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ایمرجینسی وارڈ کامعائنہ کیا۔انہوں نے اس موقع پرسٹاف کی موجودگی اور حاضری کو چیک کیا۔اے ڈی سی آر نے ایمرجنسی وارڈ ،میڈیسن سٹورکابھی معائنہ کیا۔انہوں نے مریضوں سے خیریت پوچھی اور ہسپتال سے فراہم کردہ طبی سہولیات کے بارے استفسار کیا۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت صحت مندپنجاب سلوگن کے تحت آنے والے مریضوں کوبہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں ۔اے ڈی سی آر نے کہاکہ ایس اوپیز کے مطابق ہسپتال سے فری ادویات کی فراہمی کو جاری رکھاجائے ۔اس موقع پرایم ایس ڈاکٹرغلام محیی الدین موجود تھے

