لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی) اے وطن تو سدا سلامت رہے۔یوم تشکر پر لیہ کے شہری پاکستان کی فتح اور بھارت کی شرمناک پسپائی کی خوشی میں سڑکوں پر امڈ آئے ۔ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی زیر قیادت بیل چوک پر یوم تشکر کی شاندار پروقار تقریب منعقدہوئی ۔ تقریب میں وطن عزیز کا دفاع مقدم رکھنے پرافواج پاکستان کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین کیاگیا۔تقریب میں قائم مقام ڈی پی او غضنفر عباس،اے ڈی سی آر محمد شاہد ملک سابق ممبران اسمبلی سید ثقلین شاہ بخاری،فیض الحسن سواگ،محمد طاہر رندھاوا،اسسٹنٹ کمشنرز حارث حمید خان،ثنااللہ ہنجرا،نور محمد،ضلعی صدر پی ایم ایل این مہر محمد اسلم سمیت دیگر عہدیداران سابق چیئرمین ایم سی حافظ محمد جمیل،صدر انجمن تاجران محمد اظہر ہانس میڈیا نمائندگان ،عام شہریوں کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔ تقریب میں بیل چوک کو برقی قمقموں سے سجایا گیا اور پاکستانی پرچم لگائے گئے۔تقریب میں شہریوں کا جذبہ دیدنی رہا ۔ تقریب میں شہری پاکستانی پرچم لہراتے ہوئے شریک ہوئے شہریوں نے پرجوش ہو کر پاکستان زندہ باد،پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے ۔شہریوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈال کر اپنی خوشی کا اظہار کیا ۔ تقریب میں ملٹی میڈیا کے ذریعے ڈی جی ائی ایس پی آر کی پریس بریفننگ کو لائیو دیکھایا گیا۔پریس بریفنگ میں پاک فوج کے ہاتھوں بھارت کو دی گئی تاریخی چھترول کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔تقریب کے تمام شرکاءمیں یوم تشکر کی خوشی میں مٹھائی تقسیم کی گئی ۔ تقریب کے آخرمیں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔

