layyah
جمعہ, دسمبر 5, 2025
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

لیہ یونیورسٹی میں 20 روزہ فیکلٹی ٹریننگ ورکشاپ کا آغاز

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
مئی 13, 2025
in لیہ
0
لیہ یونیورسٹی میں 20 روزہ فیکلٹی ٹریننگ ورکشاپ کا آغاز


لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)وائس چانسلر یونیورسٹی آف لیہ پروفیسر ڈاکٹر محمد زبیر ابوبکر نے 20 روزہ فیکلٹی ٹریننگ ورکشاپ کا افتتاح کر دیا۔ ٹریننگ ورکشاپ نیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن کے نیشنل آوٹ ریچ پروگرام برائے فیکلٹی کے تحت منعقد ہو رہی ہے۔ ٹریننگ ورکشاپ میں یونیورسٹی آف لیہ اور یونیورسٹی آف میانوالی کے فیکلٹی ممبران کو تدریس کے جدید تقاضوں اور طریقوں بارے ٹریننگ دی جائے گی۔ اس موقع پر ٹریننگ ورکشاپ میں یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں سے ماسٹر ٹرینر ہائر ایجوکیشن ڈاکٹر زبیر خان، رجسٹرار ڈاکٹر اظہر عباس، یونیورسٹی آف لیہ اور یونیورسٹی آف میانوالی کے فیکلٹی ممبران موجود تھے۔ وائس چانسلر یونیورسٹی آف لیہ پروفیسر ڈاکٹر محمد زبیر ابوبکر نے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کوالٹی ایجوکیشن کے لئے کوشاں ہے ایک بہترین اور قابل ریسرچر اور معلم کے لئے تدریس کے جدید تقاضوں اور طریقوں سے واقف ہونا بہت ضروری ہے۔ طلبہ کو مشکل لیکچر آسان، دلچسپ پر اثر انداز میں پیش کرنے کے لئے جدید تدریسی تکنیک ناگزیر ہے۔ وائس چانسلر نے کہا کہ لیہ ایک ابھرتا ہوا علاقہ ہے جہاں کا لٹریسی ریٹ اور یہاں کے طلبہ ٹیلنٹ میں کسی سے کم نہیں۔ طلبہ کی بہترین علمی آبیاری کے لئے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی مذکورہ ورکشاپ انتہائی سود مند ثابت ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم نے تعلیم کے میدان میں محنت کر کے ہی کامیابی حاصل کرنی ہے۔ ورکشاپ سے ماسٹر ٹرینر ایچ ای سی ڈاکٹر زبیر خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں اساتذہ کی استعداد کار میں اضافہ کے ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا جاتا ہے اور یہ خوش آئند امر ہے کہ ایچ ای سی کے زیر اہتمام لیہ اور میانوالی کے فیکلٹی ممبران کو ٹریننگ دی جا رہی ہے۔ رجسٹرار یونیورسٹی آف لیہ اظہر عباس نے ورکشاپ سے خطاب میں کہا کہ اساتذہ طلبہ کے رول ماڈل ہوتے ہیں اور اس ٹریننگ ورکشاپ سے اساتذہ کی صلاحیتوں میں نکھار آئے گا۔ ٹریننگ ورکشاپ کے افتتاحی سیشن میں کوآرڈینیٹر ورکشاپ ڈاکٹر ذیشان حسن نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور ورکشاپ کی غرض و غایت بارے بتایا۔ تقریب کے نظامت کے فرائض ڈاکٹر حسن رضا زیدی نے انجام دئے۔ بعد ازاں وائس چانسلر یونیورسٹی آف لیہ پروفیسر ڈاکٹر محمد زبیر ابوبکر کے ہمراہ مہمانوں اور فیکلٹی ممبران کا گروپ فوٹو بنایا گیا

Tags: inter national newsislamabad newslahore newslayyah newslayyah tvmultan newsnational english newsNational Newsnational urdu newspakistan news
Previous Post

پرانی دشمی کا شاخسانہ ، جی پی او لیہ کے قریب فائرنگ کا واقعہ ، باپ بیٹا گولیاں لگنے سے زخمی،ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل

Next Post

لیہ میں یوم تشکر کی پروقار تقریب، شہریوں کا وطن کی محبت میں والہانہ اظہار،ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی قیادت میں بیل چوک پر شاندار تقریب، افواج پاکستان کو خراج تحسین، شہریوں کا جوش و خروش

Next Post
لیہ میں یوم تشکر کی پروقار تقریب، شہریوں کا وطن کی محبت میں والہانہ اظہار،ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی قیادت میں بیل چوک پر شاندار تقریب، افواج پاکستان کو خراج تحسین، شہریوں کا جوش و خروش

لیہ میں یوم تشکر کی پروقار تقریب، شہریوں کا وطن کی محبت میں والہانہ اظہار،ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی قیادت میں بیل چوک پر شاندار تقریب، افواج پاکستان کو خراج تحسین، شہریوں کا جوش و خروش

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024