لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی)پرانی دشمی کا شاخسانہ جی پی او لیہ کے قریب فائرنگ کے واقعے میں باپ بیٹا گولیاں لگنے سے شدید زخمی،ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل،تفصیل کے مطابق 60 غلام مصطفیٰ ولد مرید کاظم کو دو گولیاں ران اور بازو میں گولی لگنے سے ران کی ہڈی ٹوٹ گئی جبکہ ان کا بیٹا 26 سالہ غلام غلاف مہدی ولد غلام مصطفیٰ کو دو گولیاں بائیں ران اور پیٹ میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہوئے۔زخمیوں کو ریسکیو 1122 نے ابتدائی طبی امداد کے بعد فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال لیہ منتقل کر دیا،سٹی پولیس لیہ دن دہاڈی فائرنگ کے واقعے کے قانونی کاروائی کا اغاز کر چکی ہے اخری اطلاعات کے مطابق مقدمہ درج نہیں ہوا
