لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکاما ت پرمحکمہ ماحولیات آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لارہا ہے۔اس سلسلہ میں ڈائریکٹر جنرل محکمہ تحفظ ماحول عمران حامد شیخ کی ہدایت پراسسٹنٹ ڈائریکٹرماحولیات محمد ارشد چغتائی اور انسپکٹرماحولیات محمد ذوالقرنین نے کوٹ سلطان، لیہ میں کارروائیاں کرتے ہوئے 6 بھٹہ جات کا معائنہ کیا اور 4 بھٹہ مالکان کے خلاف زگ زیگ ٹیکنالوجی کی خلاف ورزی پر مقدمات کا اندراج کرایا گیا، واٹر ری سائیکلنگ پلانٹس کے بغیر چلنے والے 1 سروس اسٹیشن کو سیل اور 7 کو نوٹس جاری کیے گئے، مارکیٹوں کا معائنہ کرتے ہوئے 37 کلوگرام سے زائد غیر معیاری پلاسٹک شاپنگ بیگز تحویل میں لیے گئے، ڈینگی مچھر کی افزائش کے 20 مقامات کا معائنہ کیا ، 2 پرائیویٹ ہسپتالوں کے خلاف ہسپتال ویسٹ کی پلفریج اور درست انداز میں تلفی نہ ہونے پر نوٹس جاری کیے گئے۔

