لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن تجاوزات سے پاک پنجاب مہم پرتیزی سے عمل سے عمل درآمد جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی ہدایت پر ضلع بھر میں مستقل اور عارضی تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ اس سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنرحارث حمیدخا ن نے اڈا بھاگل پر تجاوزات کا باعث بننے والی غیرقانونی دوکانوں کو سیل کردیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے اس موقع پر کہاکہ وزیراعلی کی ہدایت پرستھرا پنجاب کے تحت تجاوزات کے خاتمے کو یقینی بنایاجارہاہے سرکاری جگہوں پر قائم کردہ تجاوزات کوختم کیاجارہا ہے تجاوزات کے باعث سڑکیں ،بازار انتہائی خراب منظر پیش کررہی اور شہریوں ،راہگیروں کو شدیدمشکلات کاسامنا ہے۔انہوںنے کہاکہ تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز آپریشن جاری رہے گاتمام شہری خودہی تجاوزات ختم کر دیں۔ اسسٹنٹ کمشنرحارث حمیدخا ن نے اس موقع پربارش کے پانی کی نکاسی کے آپریشن کی بھی نگرانی کی۔

