لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا پنجاب مہم پر تیز ی سے عمل درآمدجاری ہے ۔اس سلسلہ میں سڑکا ت کی ڈیوائیڈر لائن میں پودے لگائے جارہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر امیرابیدار کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیراحمدڈوگر نے چوک اعظم روڈ میں ڈیوائیڈر لائن پر پودوں کو پانی کی سہولت کیلے نصب کیے جانیوالے سولر واٹر پمپ کے اقدامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے اس موقع پرکہاکہ گرین پنجاب مہم کے تحت پودے لگائے جارہے ہیں سولر واٹر پمپ نصب کیے جانے سے پودوں کو بروقت پانی کی سہولت میسر آئے گی۔اے ڈی سی جی نے اہلکاروںکو جلداز جلدکام مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

