لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام گزشتہ رات ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لئے اسسٹنٹ کمشنر لیہ حارث حمید خان کی زیرنگرانی فرضی مشق کا انعقادکیاگیا۔اس موقع پر میونسپل کمیٹی میں سائرن بجایا گیا ۔ ریسکیو 1122، سول ڈیفنس، ہیلتھ، پولیس، میونسپل ٹیم و دیگر متعلقہ ادروں کا ریکارڈ 4 منٹ میں رسپانس کیا۔فرضی مشق کے دوران میونسپل کمیٹی کے قریب دشمن کے فرضی حملے میں زخمیوں کو ریسکیو کیا گیاجس میں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دی گئی اور ہسپتال منتقل کیا گیا ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر حارث حمید خان نے کہاکہ فرضی مشق سے استعداد کار میں اضافہ ہوتا ہے ضلعی انتظامیہ شہر اور شہریوں کی حفاظت اور امن و امان کے قیام کے لئے چوکس ہے انڈیا کے بزدلانہ حملوں کا بھرپور جواب دیا جا رہا ہے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کی تیاریاں مکمل ہیں۔ موک ایکسرسائز میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر شاہد ریاض،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو ڈاکٹر سجاد احمد ایس ایچ او دانش چیف آفیسر میونسپل کمیٹی عمار گرمانی ودیگرموجودتھے۔موک ایکسرسائز کے اختتام پر پاکستان اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔

