لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی زیر صدارت ضلع میں انسداد پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر شاہد ریاض،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر غلام محی الدین، ایم ایس، ڈاکٹرز اور ڈبلیو ایچ او کے نمائندگان بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر امیرا بیدارنے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں انسداد پولیو کی مہم 26مئی سے 30مئی تک تک جاری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران 4 لاکھ26 ہزار سے زائد بچوں کو ویکسین پلائی جائےگی۔ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ متعلقہ ادارے اور ٹیمیں پولیو مہم کی کامیابی کے لئے بہترین اقدامات کریںہر بچے کو پولیو ویکسین کے 2 قطرے پلانا ہمارا قومی فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت مند بچے خوشحال پاکستان کی ضمانت ہیںمہم کی ہر سطح پر مانیٹرنگ کی جائے گی۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شاہد ریاض نے بریفنگ میں بتایا کہ انسداد پولیو مہم کے لئے اقدامات شروع کر دئے ہیں۔پولیو مہم کی کامیابی کے لئے مائیکرو اور میکرو پلان پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گاجس کے لیے 1797ٹیمیں خدمات انجام دیں گی۔

