لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجینسی بور ڈ کا اجلاس منعقدہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز،اسسٹنٹ کمشنرزاور ضلع بھر کے افسران موجودتھے۔ڈپٹی کمشنر امیرا بیدارنے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے حکومت کی ہدایت پرضلعی انتظامیہ الرٹ ہے ۔انہوں نے کہا تمام محکمے بالخصوص ریسکیو1122،صحت ،سول ڈیفنس ،پولیس چوکس رہیں ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پرایس اوپیز کے مطابق ملازمین کی چھٹیاں کینسل کردی گئیں متعلقہ محکمے اس سلسلہ میں ڈیوٹی روسٹرمرتب کریں اور مرکزی کنٹرول روم سے رابطہ میں رہیں۔اس موقع پرمحکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیاگیا اور متعلقہ محکموں نے اپنے اپنے پلان کے بارے میں بریفنگ دی۔

