لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی زیر صدارت سول ڈیفنس کی تیاریوں کے سلسلے میں سپورٹس کمپلیکس میں ریسکیو1122اور سو ل ڈیفنس کی جانب سے آگاہی ٹریننگ سیشن منعقدہوا۔اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر حارث حمیدخان،ڈسٹرکٹ ایمرجینسی آفیسرریسکیوڈاکٹرسجا داحمد،سول ڈیفنس آفیسر محمدتوقیر،ریونیو آفیسرز،گرداورز،پٹواری،نمبردار، سیکرٹری یونین کونسل ودیگر موجودتھے۔ڈپٹی کمشنر امیرابیدار نے آگاہی ٹریننگ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کسی بھی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کے لیے اس کی تیاری اشد ضروری ہے اس لیے ٹریننگ سیشن منعقدکی گئی ہے تاکہ کسی بھی غیریقینی صورت حال میں ابتدائی طبی امداد کی جاسکے۔ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ تمام شہری بالخصوص ملازمین یہ ٹریننگ لازمی سیکھیں تاکہ اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کی بھی مدد کرسکیں۔انہوں نے کہا کہ تمام اہلکار اس ٹریننگ کو دوسروں تک بھی پھیلائیں تاکہ شہری دفاع کی ٹریننگ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پھیل سکیں۔اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر حارث حمیدخان،ڈسٹرکٹ ایمرجینسی آفیسرریسکیوڈاکٹرسجا داحمد،سول ڈیفنس آفیسر محمدتوقیرنے بھی خطاب کیا اور عملی مظاہرے کے ذریعے سی پی آر ،زخمیوں کو اُٹھانے ،پٹی کرنے ودیگر اہم موضوعات پرشرکاءکو آگاہ کیاگیا۔

