لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) سابق جنرل سیکرٹری انجمن تاجران شیخ کمال الدین کے چھوٹے بھائی اور الفلاح پبلک سکول کے پرنسپل شیخ سراج الدین کی نماز جنازہ گزشتہ روز جامع مسجد کرنال میں ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات، تاجر برادری، محکمہ تعلیم کے افراد اور علاقہ مکینوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔شیخ سراج الدین مرحوم اپنے ملنسار اور باوقار کردار کی وجہ سے علاقے میں عزت و احترام کی نظر سے دیکھے جاتے تھے۔ ان کی تعلیمی خدمات اور بچوں کی کردار سازی کے لیے کی جانے والی کاوشیں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی آج صبح 8 بجے جامع مسجد کرنال میں ہوگی، جبکہ دعا 10 بجے کی جائے گی۔ اہل خانہ نے تمام احباب اور عزیز و اقارب سے شرکت کی درخواست کی ہے۔مرحوم کی وفات پر شہر بھر کی تاجر برادری، اساتذہ اور سماجی کارکنوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت اور بلند درجات کے لیے دعا کی ہے۔
