لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی) سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی لیہ اور سابق صدر انجمن تاجران لیہ سیٹھ محمد اسلم خان نے بھارت کے بزدلانہ حملے اور پاک فوج کے بھرپور جواب پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج دشمن کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا بزدلانہ حملہ اس کی مایوسی اور ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔سیٹھ محمد اسلم خان نے کہا کہ پاک فوج کی بہادری اور جرات پر پوری قوم کو فخر ہے اور ہم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ امن کو تباہ کرنے کی کوشش کی ہے، لیکن پاک فوج نے ہر بار اسے منہ توڑ جواب دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک خودمختار اور پرامن ملک ہے، لیکن جب بھی دشمن نے میلی آنکھ سے دیکھا تو پاک فوج نے ہر محاذ پر اسے ناکام بنایا ہے۔ سیٹھ محمد اسلم خان نے مزید کہا کہ پوری قوم کو متحد ہو کر اپنی بہادر افواج کا ساتھ دینا چاہیے تاکہ دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملائے جا سکیں۔
