لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)حکومت پنجاب کے احکامات پر امتحانات کے شفاف انعقاد کے لئے اقدامات جاری ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر ثناءاللہ ہنجرا نے ایف اے کے امتحانی مرکز گورنمنٹ بوائز کالج چوبارہ کامعائنہ کیا۔انہوں نے امتحانات کے انتظامات ،سہولیات،سٹاف وطلبہ کی حاضری، رولنمبر سلپس کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدا رکی ہدایت پر امتحانی مراکز کی سخت چیکنگ کی جارہی ہے امیدواران کو شفاف اور پرامن امتحانات کا ماحول فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔دریں اثناءانہوں نے پنجاب سوشل اکنامک سروے ڈیٹا آپریٹر عملہ میں تنخواہ کے چیک تقسیم کیے۔

