لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) ڈائریکٹر جنرل محکمہ تحفظ ماحول حکومت پنجاب کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی ہدایات پر ای پی اے لیہ کی ٹیم زیرِ نگرانی محمد ارشد چغتائی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات لیہ نے ضلع بھر میں آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائیاں جاری اس سلسلہ میں لیہ میں 6 بھٹہ جات بھٹہ کا زگ زیگ ٹیکنالوجی کے تحت چلنے کا معائنہ کیا گیا، لیہ شہر میں واٹر ری سائیکلنگ پلانٹس کے بغیر چلنے والے مزیر 3 سروس اسٹیشن سیل اور 1 کو نوٹس جاری کیا گیا، 80 کلوگرام سے زائد غیر معیاری پلاسٹک شاپنگ بیگز تحویل میں لیے گئے، 1 رائس مز میں آلودگی کنٹرول کرنے کے والے آلات کا معائنہ، 5 مرلہ اسکیم کے قریب مختلف بھٹہ جات کے گرد 80 سے زائد درخت لگائے گئے۔ اس سلسلہ میں ضلع بھر میں مزید کاروائیاں روزانہ کی بنیاد پر تیزی سے جاری ہیں۔

