لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے احکاما ت پراشیاءضروریہ کی مقررہ نرخوں پر فراہمی کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ متحرک ہے۔ڈپٹی کمشنرامیرا بیدار کی ہدایت پرپرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مارکیٹوں کا معائنہ کررہے ہیں۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سید عمران شہزاداور محمدبابر نے مارکیٹوں کامعائنہ کیا۔انہوں نے دوکانداروں کو ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے طے کردہ قیمتوں پر عملدآمد کو یقینی بنائیںکو ئی بھی دوکاندار مقرر کردہ ریٹ سے زائد قیمت وصول نہیں کرے گامقرر کردہ نرخوں سے زائد قیمتوں پر اشیائے ضروریہ فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
