لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی) محکمہ تعلیم کے زیراہتمام گورنمنٹ ہائی اسکول چوبارہ میں تحصیل سطح کا آرٹ مقابلہ کامیابی کے ساتھ منعقد کیا گیا جس کا موضوع تھا "اچھا لمس / ب±را لمس(گڈٹچ،بیڈٹچ) تھا۔مقابلہ کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ، ثناءاللہ ہنجراتھے۔تحصیل چوبارہ کے باصلاحیت طلباءطالبات نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کے ذریعے بچوں کے تحفظ اور ذاتی حدود سے متعلق آگاہی کا شاندار پیغام دیا۔ اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ، ثناءاللہ ہنجرانے مقابلہ میں شرکت کرنے واے بچوں میں انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پرڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر چوبارہ، مرتضیٰ خان بلوچ اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر چوبارہ ناصر لیل ،اساتذہ موجو د تھے۔

