لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی) ورلڈ ارتھ ڈے 2025 کے موقع پر ای پی اے کی ٹیم زیرِ نگرانی محمد ارشد چغتائی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات لیہ نے لیہ شوگر ملز کی انتظامیہ کے ساتھ مل کر آگاہی سیمینار واک اور شجر کاری کا اہتمام کیا گیا۔ اس سال اس دن کی تھیم Our Power, Our Earth کے عنوان سے زمین کو فضائی آلودگی سے پیدا ہونے والی موسمیاتی تبدیلی اور اس کے تدارک کے بارے میں آگاہی دی گئی۔ اس موقع پر واک کی گئی اور شجر کاری مہم کے تحت پودے بھی لگائے گئے۔ دریں اثناء محمد ارشد چغتائی نے انسپکٹرماحولیات ذوالقرنین قریشی اور ٹیم کے ہمراہ لیہ شہر میں سروس اسٹیشنز کا معائنہ کیا اور عدالت عالیہ لاہور اور حکومت پنجاب کے احکامات پر واٹر ری سائیکلنگ پلانٹس نصب نہ کرنے والے 3 سروس اسٹیشنز کو سیل کردیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات نے کہا کہ پانی کے بچاو¿ کے لئے عدالتی و حکومتی احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا بصورت دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

