لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی )آر پی او ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان نے کارکردگی کے جائزہ کے حوالے سےضلع لیہ کے خصوصی دورہ کے دوران بھرلی اڈا اور میونسپل کمیٹی ہال چوبارہ میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کرکے شہریوں کے مسائل سماعت کیے، ار پی او نے تھانہ چوبارہ کا وزٹ، زیرتفتیش مقدمات، مجرمان کی گرفتاری اورپینڈنگ درخواستوں کا خصوصی جائزہ لیا، آر پی او ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان نے حکومت پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈی پی او لیہ محمد علی وسیم کے ہمراہ بھرلی اڈا اور میونسپل کمیٹی ہال چوبارہ میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا، کھلی کچہریوں میں انجمن تاجران، امن کمیٹی ممبران، گڈز ٹرانسپورٹ، سول سوسائٹی ممبران، میڈیا نمائندگان اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ آر پی او نے شہریوں کے مسائل بغور سنے اور موقع پر ہی متعلقہ افسران کو میرٹ پر فوری کارروائی کے احکامات جاری کیے۔ آر پی او نے امن کمیٹی ممبران اور انجمن تاجران سے خصوصی ملاقات بھی کی۔ آر پی او نے ضلع لیہ دورہ کے دوران سپیشل انیشیٹو پولیس اسٹیشن چوبارہ کا خصوصی وزٹ کیا۔ آر پی او نے تھانہ میں سپیشل انیشیٹو پولیس اسٹیشن کی ایس او پی پر عمل درآمد، ریکارڈ کی تکمیل ، زیرتفتیش مقدمات، اشتہاری مجرمان کی گرفتاری ، پینڈنگ درخواستوں، فرنٹ ڈیسک، حوالات، بیرکس، مال خانہ ،اسلحہ خانہ اورتھانہ جات کی عمارتوں کا خصوصی جائزہ لیا اور ،تھانہ میں شہریوں کی بروقت دادرسی اور سروس ڈیلوری کےمعیار میں مزید بہتری لانے کے احکامات جاری کیے۔ آر پی او نے ریجنل آفس میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد رمضان کے گھر جا انکی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔



سی ایم پنجاب ۔.ig punjab کا وژن عوام کی دھلیز پر انصاف کا تسلسل أر پی او کیپٹن ر سجاد حسن خان نے ضلع لیہ کے دور دراز تحصیل چوبارہ کے ریستان کے علاقوں میں ھمراہ ڈی پی او محمد علی وسیم کی بھاری نفری ڈی ایس پی ایس ایج اوز پی ایس او کی موجودگی میں درخواست ھاۓ پر سماعت حکم صادر کۓ تعریف کر سکتے ھیں سفر کر کے ڈویژن میں جانے کی بجاۓ أفیسران خود حاضر أۓ شاباش بہت خوب