لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیراحمدڈوگر کی زیرصدارت ہیٹ ویو سے بچاؤ بارے پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کا اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں سی ای او تعلیم شازیہ توصیف،صدرفیڈریشن آف پرائیویٹ سکولز محمد شفیق تھند،میاں زاہد،محمدعلی ودیگرموجودتھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیراحمدڈوگرنے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گرمی کے پیش نظراور ہیٹ ویو سے بچاؤکے لیے پرائیویٹ سکولز گرمی سے بچاؤ کے اقدامات کریں کمروں کوہوادار بنایاجائے بجلی جانے کی صورت میں متبادل انتظامات کیے جائیں۔انہوں نے کہاکہ سکولوں میں اضافی ٹھنڈے پانی کی موجودگی کو یقینی بنایاجائے طلبہ کو چھٹی سے پہلے پانی کی پینے لازمی تلقین کی جائے ۔

