لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)محکمہ اینٹی کرپشن نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے پٹواری نور محمد جھورڑ کو بھاری رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ پٹواری پر الزام ہے کہ اُس نے 139 ٹی ڈی اے میں 6 مرلے پلاٹ کے انتقال کی مد میں شہری ضیاء الحسن سے ایک لاکھ پینتیس ہزار روپے رشوت وصول کی۔یہ کارروائی اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن عبدالمجید مستوئی کی سربراہی میں شہری کی درخواست پر عمل میں لائی گئی۔ پٹواری کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور اُسے حوالات میں بند کر دیا گیا ہے۔ اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ملزم سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔محکمہ اینٹی کرپشن نے واضح کیا ہے کہ کرپشن میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی اور عوام کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
