لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز اور سیکرٹری کو آپریٹو احمد جاوید قاضی کے احکامات کی روشنی میں محکمہ کو آپریٹوز پنجاب ضلع لیہ کا انقلابی قدم محکمہ زراعت جنگلات اور لائیو سٹاک کے مشترکہ تعاون سے زرعی کو آپریٹو سوسائٹیز میں فصلات جانوروں کی افزائش مختلف بیماریوں کے تدارک اور موجودہ موسمیاتی تبدیلیوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے شجرکاری بارے آگاہی معلومات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے زرعی کو آپریٹو سوسائٹیز کو سولر ٹیوب ویل زرعی قرضہ جات اور لائیو سٹاک قرضہ جات کی معلومات اور فراہمی کا سلسلہ بھی جاری ہے اس حوالے سے دی پنجاب کو آپریٹو بینک لمیٹڈ کی جانب سے کسانوں کے لیے آسان اقساط پر اور کم ترین شرح سود پر قرضہ جات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے اس حوالے سے چک نمبر 145 میں منظور حسین کھیڑا کے ڈیرے پر محکمہ کو آپریٹو سوسائٹیز لیہ کی جانب سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا سیمینار میں انسپیکٹر کو آپریٹو بینک لیہ چوہدری عاطف،مینجر کو آپریٹو بینک لیہ چوہدری ناصر گجر ، محکمہ زراعت کی جانب سے سینیئر زراعت آفیسر میڈم شائستہ ،محکمہ جنگلات کی جانب سے فریسٹ بلاک آفیسر نجیب اللہ ،اور محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے لائیو سٹاک آفیسر چکنمبر 152 لدھانہ عامر منیر نے شرکت کی۔انسپیکٹر پنجاب کو آپریٹو بینک چوہدری عاطف نے پنجاب پراونشل زرعی کو آپریٹو سوسائٹیز کو سولر ٹیوب ویل، ذرعی قرضہ جات اور لائیو سٹاک قرضہ جات کی معلومات فراہم کی تمام افیسران نے اپنے اپنے محکمے کے بارے میں آگاہی مہم سے کسانوں کو حکومت کی تازہ ترین کسان دوست پالیسیوں پر معلومات فراہم کی جن کو کسانوں نے بہت سراہااس موقع پر آفیسران کی جانب سے پودے لگا کر شجر کاری بھی کی گئیکسانوں اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے سیمینار میں شرکت کی
