layyah
جمعہ, دسمبر 5, 2025
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

صوبہ پنجاب میں کپاس کی اگیتی کاشت میں نمایاں اضافہ کپاس کی اگیتی کاشت کے مرحلہ کے اختتام پر 8 لاکھ سے زائد رقبہ پر کاشت مکمل۔سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
اپریل 8, 2025
in زراعت
0
صوبہ پنجاب میں کپاس کی اگیتی کاشت میں نمایاں اضافہ کپاس کی اگیتی کاشت کے مرحلہ کے اختتام پر 8 لاکھ سے زائد رقبہ پر کاشت مکمل۔سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو

ملتان(نمائندہ لیہ ٹی وی)سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کہا ہے کہ رواں سیزن کپاس کی اگیتی کاشت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ کپاس کی اگیتی کاشت کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے25 ہزار روپے کا خصوصی پیکج دیا۔ محکمہ زراعت پنجاب کے تحت اگیتی کپاس کی کاشت کے لئے6 ڈویژنز میں بروقت آگاہی مہم چلائی گئی جس کے نتیجہ میں کپاس کی اگیتی کاشت 8 لاکھ ایکڑ سے زائد رقبہ پر مکمل ہو ئی جو گزشتہ سال کے کاشتہ رقبہ سے دوگنا سے بھی زیادہ ہے۔ کپاس کی اگیتی کاشت کی مہم کے دوران دھان کی اگیتی کاشت کی حوصلہ شکنی سے بھی مثبت نتائج برآمد ہوئے۔اگیتی کپاس کاشت کرنے والے تمام کاشتکاروں کو رجسٹرڈ کرکے اُن کا پورا ریکارڈ مرتب کیا جا چکا ہے جس کی غیر جانبدارذرائع سے جیوگرافکل انفارمیشن سسٹم(GIS) کے ذریعے توثیق کرائی گئی ہے۔کپاس کی اگیتی کاشت کی مہم کے دوران محکمہ زراعت توسیع ونگ کے فیلڈ عملہ نے 2 لاکھ66 ہزار کاشتکاروں سے فرداً فرداً رابطہ کیا اور1 لاکھ80 ہزار کاشتکاروں کو رجسٹرڈ بھی کیا۔ان میں سے 1 لاکھ45 ہزار کاشتکار ایسے ہیں جنہوں نے عملی طور پر اگیتی کپاس کاشت کی۔سیکرٹری زراعت پنجاب نے کہا کہ کپاس کی اگیتی کاشت کے دوران صرف ٹرپل جین اقسام کی کاشت کرائی گئی۔ موجودہ موسمیاتی تبدیلیوں کے تناظر میں کلائمیٹ سمارٹ اقسام کی دریافت پر پیش رفت جاری ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ کپاس کی کاشت کا دوسرا مرحلہ جاری ہے۔کپاس کی کاشت کیلئے فیلڈ فارمیشنز نے عملی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں۔کپاس کی کاشت کے سلسلہ میں یہ سب سے اہم مرحلہ ہے جوکہ30 اپریل تک جاری رہے گی۔ کپاس کی کاشت کا تیسرا مرحلہ یکم تا25 مئی تک ہوگا۔

Tags: Agriculture news in pakistaninter national newsislamabad newslahore newslayyah newslayyah tvmultan newsnational english newsNational Newsnational urdu newspakistan news
Previous Post

تھانہ پیر جگی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑی کامیابی ،علی بلوچ ڈکیت گینگ ملزمان گرفتار

Next Post

ضلع لیہ میں زرعی کوآپریٹو سوسائٹیز کا انقلابی اقدام، کسانوں کے لیے قرضہ جات، شجرکاری اور موسمیاتی آگاہی سیمینار کا انعقاد

Next Post
ضلع لیہ میں زرعی کوآپریٹو سوسائٹیز کا انقلابی اقدام، کسانوں کے لیے قرضہ جات، شجرکاری اور موسمیاتی آگاہی سیمینار کا انعقاد

ضلع لیہ میں زرعی کوآپریٹو سوسائٹیز کا انقلابی اقدام، کسانوں کے لیے قرضہ جات، شجرکاری اور موسمیاتی آگاہی سیمینار کا انعقاد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024