لیہ( نمائندہ لیہ ٹی وی) تھانہ پیر جگی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑی کامیابی ،علی بلوچ ڈکیت گینگ ملزمان گرفتار ،03 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کا مال مسروقہ ،02 عدد موٹرسائیکل ،موبائل فون اور اسلحہ ناجائز پسٹل معہ راؤند برآمد ،ایس ایچ او عطاء میراں کی زیر نگرانی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ڈکیت گینگ کے ملزمان علی حیدر ،عمیر اور شہباز کو گرفتار کر لیا ،ملزمان کے خلاف چوری ،ڈکیتی کے 10 مقد مات ٹریس آؤٹ کیے گئے ، ایس ایچ او عطاء میراں کا کہنا ہے کہ ملزمان نے متعدد وارداتیں کرکے شہر کا امن خراب کر رکھا تھا ،شریف شہریوں کو قیمتی مال و متاع سے محروم کرنے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔