لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)حکومت پنجاب کی ہدایت پر ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کے لیے ہرممکن اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں۔اسسٹنٹ ڈائریکٹرماحولیات محمدارشدچغتائی اور انسپکٹرماحولیات محمدذوالقرنین نے کوٹ سلطان مارکیٹ کا معائنہ کیا۔معائنہ کے دوران 200 کلو گرام سے زائد غیر قانونی پلاسٹک کے شاپنگ بیگز ضبط کر لیے گئے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹرماحولیات محمدارشدچغتائی نے کہاکہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر میں پلاسٹک شاپر بیگ کے استعمال پر عائد پابندی پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے روزانہ کی بنیاد پرمعائنوں کاسلسلہ جاری ہے جس پرناقص شاپر کی موجودگی پر ایکشن لیتے ہوئے سٹاک ضبط کیاجارہاہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ ہر قسم کے پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی عائد ہے جس کی خلاف ورزی قطعا برداشت نہیں کی جائے گی تاجربرادری ماحول دوست شاپر استعمال کرکے محب وطن پاکستانی ہونے کا ثبوت دیں۔