لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا پنجاب پروگرام پر تیزی سے عملدرآمد جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی ہدایت پر ضلع لیہ میں ستھرا پنجاب مہم کے تحت شہری اور دیہی علاقوں میں یکساں صفائی ستھرائی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں اور انتظامی افسران کی جانب سے مانیٹرنگ کا عمل بھی جاری ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر احمد ڈوگر نے اس سلسلہ میں پل لیہ مائنر لنک روڈ کا وزٹ کیا اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ گلی محلوں کی صفائی کو مزید بہتر بنایا جائے اور کوڑا کرکٹ کو فوری طور پر ٹھکانے لگایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیوریج سسٹم کو بحال رکھنے کے لئے ڈسپوزل ورکس کو چالو رکھا جائے اور جہاں ضروری ہو فوری طور پر باو¿زر، سکر مشینوں اور جیٹنگ کے ذریعے پانی کے نکاس کو یقینی بنایا جائے