لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی زیر صدارت ضلع میں جاری ترقیاتی سکیموں کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام جاری ترقیاتی منصوبوں کے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے۔ متعلقہ کنٹریکٹر کام والی جگہ پر موزوں سائن بورڈز لگانے کے پابند ہوں گے۔ حکومتی ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والے کنٹریکٹرز اور متعلقہ محکموں کے خلاف حسب ضابطہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ جاری ترقیاتی سکیموں میں کوالٹی کو یقینی بنایا جائے اور طے شدہ ٹائم فریم میں منصوبوں کو مکمل کیا جائے ترقیاتی کاموں کی تکمیل میں کسی قسم کی کاہلی نہیں ہونی چاہیے حکومت پنجاب کی اولین ترجیح عوام کو سہولیات فراہم کرنا ہے۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شاہد ملک، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر احمد ڈوگر، اسسٹنٹ کمشنرز ثناءاللہ ہنجرا، نور محمد،سی او ضلع کونسل، دیگر افسران موجود تھے. ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اسحاق کھیرانی نے اس موقع پر بریفنگ دی۔