لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پرڈی سی آفس لیہ میں اوپن ڈور پالیسی کاانعقادجاری ہے۔ڈپٹی کمشنر امیرابیدار روزانہ کی بنیادپرصبح دس بجے سے ساڑھے گیارہ بجے تک آنے والے شہریوں کے مسائل سن کرفوری احکامات جاری کرتی ہیں۔ڈپٹی کمشنر امیرابیدار نے آج بھی آنےو الے شہریوں کے مسائل سنے۔انہوں نے اس موقع پر کہاکہ اوپن ڈور پالیسی کا مقصد شہریوں کے ساتھ براہِ راست رابطہ قائم کرنا ہے اور ان کے مسائل کو فوری طور پر حل کرنا ہے تاکہ عوام کو سرکاری دفاتر تک پہنچنے میں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔ڈپٹی کمشنرنے مزیدکہاکہ حکومت پنجاب شہریوں کے مسائل کا حل نکالنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے اوپن ڈور پالیسی کے ذریعے شہریوں کو یہ سہولت فراہم کی جا رہی ہے کہ وہ کسی بھی وقت اپنے مسائل ہمارے سامنے رکھ سکتے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے اس موقع ہدایات جاری کیں کہ عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں اور اس سلسلے میں کوئی بھی تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔