لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی) تھانہ فتح پور کے نزدیک کھلا مین ہول شیر خوار بچی کے لیے موت کا گڑھا بن گیا ماں پر غشی کے دورے واقعات کے مطابق فتح پور پولیس اسٹیشن کے نزدیک بھٹہ روڈ کی تعمیر کے دوران مین ہول کھلا ہوا ہے کہ گزشتہ شب ارسلان نامی اپنی فیملی کے ہمراہ بسواری موٹر سائیکل جا رہا تھا کہ مین ہول جو کہ ڈھکن کے بوجھ سےآزاد تھا اور موٹر سائیکل کھلے مین ہول سے جا ٹکرایا اور موٹرسائیکل پر سوار کم سن بچی ماں کے ہاتھ سے اچھل کر سڑک پر جاگ رہی جس کے نتیجے میں شیر خوار مہر فاطمہ عمر تقریبا چار ماہ کو سر پہ چوٹ ائی جسے طبی امداد کے لیے تحصیل ہسپتال فتح پور لے جایا گیا مگر ڈاکٹرز نے کم سن بچی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیہ ریفر کر دیا لیہ پہنچ کر شیر خوار بچی دم توڑ گئی کم سن بچی کی موت نے ماں کو صدمہ سے نڈھال کر دیا اور وہ بے ہوش ہو گئی یوں فتح پور میں کھلے مین ہول کم سن بچے کو موت کے منہ میں دھکیلنے کا سبب بن گیا